262

وزیر اعلیٰ گلگت بلستتان نے گزشتہ روز اچانک وفات پانے والے محمد شفیق کی نماز جنازہ میں شرکت کی

اسلام آباد (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلستتان حافظ حفیظ الرحمان نے گزشتہ روز اچانک وفات پانے والے گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر معدنیات و منرلز محمد شفیق کی نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کے صاحبزادے اور انکےبھائی سے تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مرحوم کی اچانک وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک مخلص پارٹی کے ساتھی اور گانچھے کے عوام ایک عوامی درد دل رکھنے والے سیاست دان سے محروم ہو گئے

مرحوم صرف نام سے ہی نہیں بطور انسان بھی انتہائی شفیق تھے انھوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کیں اور کبھی زاتی مفاد اور زاتی کام کے لئے رجوع نہیں کیا

یہی وجہ تھی کہ میں ہمیشہ انکی قدر کرتا اور انکے بتائے گئے عوامی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتا ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے مرحوم کی منزلیں آسان ہوں اور انھٰیں کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں