259

سکردو حلقہ 2 میں آوارہ کتوں کی طرف سے مویشوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے واقعات کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ پڑی ہے: رہنما تحریک انصاف جی بی احسان علی

چئیرمین گلگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس و رہنما تحریک انصاف جی بی احسان علی نے کہا ہے کہ سکردو حلقہ 2 میں آوارہ کتوں کی طرف سے مویشوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے واقعات کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ پڑی ہے۔گروپس کی صورت میں پھرتے آوارہ کتوں کے حملے کے خوف سے لوگ شام کے بعد گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ بلدیہ سکردو کی ناقص کارکردگی کے باوجود ایڈمنسٹریشن کی مکمل خاموشی سمجھ سے بالا ہے۔۔انتظامیہ کی طرف سے کتا مار مہم اور زہر پاشی کیلئے حلقہ 2 کے کچھ حصوں کیلئے اعلان (5-1 جنوری کے دوران) کے باوجود حلقہ 2 کے کسی بھی علاقے میں اب تک اس مہم کا ا ٓغاز نہیں ہونا ایڈمنسٹریشن او ر متعلقہ ماتحت اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ایڈمنسٹریشن کو چا ہیے کہ جو علاقے بلدیہ یا میونسپلٹی ایئریا سے باہر ہوں وہاں کے مقامی پولیس چوکی والوں کے ذریعے سے اس مہم کو مکمل کیا جائے تاکہ کسی غیر متوقع انسانی جانی ضیاع سے بچا جاسکے۔
آئین پاکستان کی ر و سے عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس اسطرح حکومت کے ایک ذیلی ادارے کی حیثیت سے سکردو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر مناسب اقدامات کے ذریعے حلقہ 2کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے
حلقہ 2 سکردو میں بہت سارے داس اور غیرگنجان آباد علاقوں کے ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کے مویشوں پر حملوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ شگری خورد یونین سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کے مطا بق سردیوں کے شروع سے اب تک تقریبا 40 سے 50 کے قریب مویشی ان آوارہ کتوں کا شکار بن چکے ہیں جسکی وجہ سے غریب لوگو ں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔یہ صرف حلقہ 2کے ایک یونین کونسل سے ملنے والے اعداد و شمار ہے جبکہ باقی کے یونین کونسلز میں ہونے والی ہلاکتوں کو بھی شامل کیا جائے تو شاید یہ تعداداس سے کئی گنا بڑھ جائے۔ لوگوں میں ایک خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے اور وہ شام کے بعد گھروں میں محسور ہو گئے ہیں کیونکہ زیادہ تر یہ آوارہ کتے رات کو جھنڈ کی شکل میں پھر رہے ہوتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے کچھ لوگوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کر چکے ہیں
قبل اس کے کہ یہ آوارہ کتے کسی انسانی جان کی ضیاع کا باعث بنے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے اپیل ہے کہ وہ میونسپلٹی ائیریا سے باہر کے علاقوں میں کتا مار مہم کیلئے وہاں کی متعلقہ چوکیوں میں موجود پولیس نفری کو استعمال میں لائے تاکہ حلقہ 2کے عوام کسی غیر ممکنہ انسانی جانی ضیاع سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں