300

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

 پاک فضائیہ کا طیارہ جھنگ کے شہر شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جہاز سے بحفاظت نکلنے اور زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ واقعے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں