288

محمد شفیق مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلے مشہ بروم ہیڈ کوارٹر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

آج محسن مشہ بروم محمد شفیق مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلے مشہ بروم ہیڈ کوارٹر کی عوام کی جانب سے فاتحہ خوانی اور عظیم تاریخی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے غازی ہوٹل تھگس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے راہنماؤں ،اور مشہ بروم بھر سے مختلف موضوعات کے عمائدین نے شرکت کیا جن میں سید شمس الدین راہنما پی ٹی آئی ؛حوالدار محمد حسین صدر مسلم لیگ ن مشہ بروم،باقر جمانی،حاجی غلام مہدی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم مشہ بروم،سید نثار علی شاہ جنرل سکیرٹری مسلم لیگ ن مشہ بروم ، اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم ،تحصیلدار مشہ بروم ، سید اکبر علی شاہ میر واعظ خانقاہ معلی تھگس سید عارف حسین تھگس، ،حاجی ابراہیم تھگس، ٹھیکہ دار محمد ہلدی، چیئرمین زمان گلشن کبیر، ماسٹر حاحی غلام،محمد سینو حوالدارابراہیم گلشن کیبر ، عمائدین مشہ بروم عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی سید اکبر شاہ صاحب نے محمد شفیق مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کے بعد تعزیتی اجلاس سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے قلیل عرصے میں رکارڈ ترقیاتی منصوبے رکھنے پر مرحوم کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد شفیق ایک فرشتہ صفت انسان تھے

ان کی عرصہ اقتدار میں کبھی بھی انتقامی سیاست نظر نہیں آیا وہ ہر ایک کا سوچتا تھا اور مرحوم کی عالم ناک موت پورے گلگت بلتستان کیلئے نقصان کا باعث ہے اب ان کی خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہےانے والے نمائندوں کو مرحوم کی سیاسی بصیرت اور وسعت نظری کو لیکر آگے چلنا ہوگا اور مرحوم سیاسی راہنماوں کیلے رول ماڈل بھی ہے شفیق صاحب مشہ بروم کے عوام کی دلوں ہمیشہ زندہ رہےگا اخر میں شرکائے اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان سے محمد شفیق مرحوم کی عظیم تاریخی خدمات کی بنا پر ہلدی مچلوپل کا نام محمد شفیق بریج رکھنے کا پر زور مطالبہ کیا اور تعزیتی اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد اختتام پذیر ہواـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں