283

آٹا اور چینی کی بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت (رہبر نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت شہر کے یوٹیلٹی سٹورز اور بازار کا اچانک دورہ۔ یوٹیلٹی سٹورز میں سبسڈائزڈ اشیاء کی دستیابی اور معیار کا معائنہ۔ چینی کے بلیک مارکیٹ ہونے کی عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کو انکوائری کا حکم۔ تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت۔ چینی، گھی اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے اور معیاری اشیاء عام عوام کیلئے ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چینی، گھی اور آٹے سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کا بھی دورہ کیا۔ مختلف دکانوں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں چیک کیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ماہانہ کے بنیادوں پر اشیاء کی ریسٹ لسٹ جاری کئے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔

بازاروں سے تجاویزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دکانداروں سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بازار دورے کے موقع پر عوام سے گھل ملے اور ان سے مسائل دریافت کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان والوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں 27 یوٹیلٹی سٹورز وفاقی حکومت نے بند کئے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیپٹل ہسپتال گلگت (ڈی ایچ کیو ہسپتال) میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کی عیادت کی اور مریضوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ٹراما سنٹر کے کام میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کا کام مقررہ مدت میں ہرصورت مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کیپٹن ہسپتال گلگت سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں کوبھرپور وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ بہت جلد خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں