283

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

محکمہ صحت سندھ نے شہر قائد میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کردی ہے۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جس شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اس نے ایران کا سفر کیا تھا جہاں اس میں وائرس منتقل ہوا۔ متاثرہ شخص کو ائسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مریض جن افراد سے ملا ہے ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں