Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

۔ گلگت بلتستان اسمبلی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے اپنا کردار ادا کرے،سید جعفر شاہ

Daily Rehbar مارچ 5, 2020
جعفر شاہ

صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف کی اسلامی تحریک کے دفتر آمد، آئینی تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پی کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ شیخ مرزا علی سے گفتگو

گلگت (رھبر نیوز) اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے مستقبل کی آئینی حیثیت کے تعین میں قومی مشترکہ موقف کے حصول کیلئے مفاہمتی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں مجلس وحدت مسلمین اور آج پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر کے ساتھ نشست اسلامی تحریک کے صوبائی سکرٹیریٹ گلگت میں منعقد ہوئی جس میں دونوں جماعتوں نے مفاہمتی نشستوں کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا اور اسلامی تحریک کی جانب سے شروع دن سے خطہ کو شناخت دینے کے حوالے سے موقف کو جنگ آزادی کے ہیروز کے خوابوں اور خطہ کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق قرار دیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا.پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر راہنما شیخ میرزا علی نے کہا گلگت بلتستان نے از خود آزادی حاصل کر کے الحاق پاکستان کا اعلان کیاتھا جس کا جواب کسی بھی حوالہ سے آرڈروں کا تسلسل نہیں بن سکتا ہے ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ 72سال گذرنے کے باوجود وفاق نہایت جغرافیائی اہمیت کے حامل خطہ کو آئینی تحفظ نہیں دے رہا ہے جب کہ آئینی تحفظ نہ دئے جانے کے سبب شملہ معاہدہ میں چھوربٹ کے مقبوضہ علاقہ کی واپسی کا مطالبہ شامل نہیں کیا جاسکاجس کے بعد وفاق کو گلگت بلتستان کو آئینی تحفظ دینے کے حوالے سے سنجیدگی دکھانے کی ضرورت تھی مگر محسوس ایسا ہوتا ہے کہ وفاق اب بھی 1949والی صورت حال کے مطابق زمینی حقائق سے مجہول کردار ادا کر رہا ہے جب خطہ کی نمائندگی اور عوامی امنگوں کو جانے بغیر متنازعہ خطہ قرار دینے پر تلا ہوا ہے جس کو عوامی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکتی ہے اس لئے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو چاہئے کہ وفاق اور وزارت امور کشمیر تک خطہ کے زمینی حقائق اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ صاحب نے اسلامی تحریک کی مفاہمتی نشستوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جماعت کی جانب سے گلگت بلتستان کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ درست ہے جس کی ہم مکمل تائید کرتے ہیں اور ہماری بھر پور کوشش ہے کہ خطہ کے بنیادی مسائل کو اپنی بساط کے مطابق اجاگر کریں اور وفاقی حکومت کو باور کرائیں کہ ہماری عظیم و لازوال قربانیوں کا صلہ دینے کا وقت آچکا ہے اور ہم جی بی کو کچھ دینے کیلئے پر عزم ہیں اس لئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان ہمارے لئے دھرتی ماں کی حیثیت رکھتاہے اس لئے آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ صوبائی حکومت میں ہماری نمائندگی نہیں ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور ہم یہ توقع بھی رکھتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت خطہ کی ہر سطح پر نمائندگی کر کے اپنی شناخت کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے اور صوبائی اسمبلی خطہ کی آئینی حیثیت کے تعین میں اپنا کردار ادا کرے.قانون سے وابستگی کی بنیاد پر میں سمجھ سکتا ہوں کہ خطہ کو آئینی تحفظ دینے کی راہیں کیا ہو سکتی ہیں لیکن اس کیلئے پہلے ہمیں پاور میں آنے کی ضرورت ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ ہماری جماعت گلگت بلتستان کو شناخت دینے کی پوزیشن میں آئے گی اور اسلامی تحریک پاکستان کے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور شرکت کر کے ہم خطہ سے اپنی وابستگی کا ثبوت دینگے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کیا کہوں! تحریر.. ارشاد بھٹی
Next: تحریک انصاف جی بی کی قیادت آئینی حقوق کے معاملے پر سنجیدہ نہیں) امجدایڈوؤکیٹ

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.