251

تحریک انصاف جی بی کی قیادت آئینی حقوق کے معاملے پر سنجیدہ نہیں) امجدایڈوؤکیٹ

جب تک گلگت بلتستان کے عوام ایک پلیٹ فارم میں جمع نہیں ہونگے تب تک ہم کوئی ایک بیانیہ جاری نہیں کر سکتے ہیں، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت(پ،ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حُسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر کے یہاں کیحقوق پر ایک ہی بیانیہ جاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کا بیانیہ مثبت ہو آج تک مختلف سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکاتب فکر کا بیانیہ ایک نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا موقف کمزور پڑا جس پر وفاقی جماعتوں نے بھرپور فائدہ اٹھا کر حقوق سے محروم رکھا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت ایم ڈبلیو ایم تحریک اسلامی جمیعت علمائے اسلام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی ہے جس پر انہوں نے اچھا موقف اپنایا ہے انشا اللہ مزید بھی دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کے بعد ایک ہی بیانیے میں آہ کر جد و جہد کرینگے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ یہ کام تحریک انصاف کی قیادت کو کرنا چاہیے تھا جب سے آرڈر 2020 جاری ہونے کی باتیں چل رہی ہیں تب سے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو سانپ سونگھ گیا ہے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے اس معاملے پر رابطہ کرنے کی کوشش کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہم چاہ رہے تھے کہ تحریک انصاف اس وقت برسر اقتدار جماعت ہے اور یہ لوگ ہماری قیادت کرکے ہم آواز ہو کر متفقہ بیانیہ جاری کرے مگر وہ اس معاملے پر سنجیدگی نہیں دکھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بھی اس اہم معاملے پرمشاورت کرینگے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حُسین ایڈووکیٹ نے کہا گلگت بلتستان میں مسلسل جاری ہونے والے آرڈرز پر مزید کہا کہ جب تک گلگت بلتستان کے عوام ایک ہی صفہ میں کھڑے نہیں ہونگے تب ہم کوئی ایک بیانیہ جاری نہیں کر سکتے ہیں اور وفاق میں ہمارا موقف بھی کمزور ہوگا اسی لئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے ایک قدم اٹھایا ہے اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں