265

کرونا وائرس سے بچاؤ) نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں پر علمدرآمد کراینگے، وزیر اعلیٰ

داخلی و خارجی راستوں میں سکریننگ سینٹرز قائم، سرولنس ٹیمیں فعال ہیں، جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں، حفیظ الرحمن

گلگت (رھبر نیوز) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جارہاہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کے 45نمونے این آئی ایچ بجھوائے گئے جن میں سے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 13 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ ان 13 افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت ان 13 ا فراد کی رپورٹ کی جلد فراہمی کو یقینی بنائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان 26 فروری کو جب چائنہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ متاثر ہونا شروع ہوئے تھے اسی دن سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے متحرک ہوئی ہے۔ 340 زائرین تفتان سے روانہ ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت ان زائرین کو حاجی کیمپ میں قرنطینہ کیلئے رکھے جو حکومت گلگت بلتستان وفاق سے مطالبہ ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری طبی آلات کی ڈیمانڈ بجھوادی گئی ہے۔ وفاقی حکومت ان طبی آلات کی جلد از جلد سپلائی کو یقینی بنائے۔ اگر وفاقی حکومت وسائل فراہم نہیں کرسکتی ہے تو ان طبی آلات کی خریداری کیلئے حکومت گلگت بلتستان وسائل فراہم کرے گی لیکن وفاقی حکومت ان طبی آلات کی خریداری میں معاونت کرے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کو اس وقت پرسنل پروٹیکشن کٹس کی ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ازجلد پرسنل پروٹیکشن کٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان، خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہوں کیساتھ ہونی والی ویڈیو لنک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے صوبے میں تمام داخلی راستوں میں سکریننگ سنٹرز قائم کئے ہیں۔ تمام اضلاع میں سرولینس ٹیمیں فعال ہیں۔ صوبے میں آئیسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ 280آئیسولیشن رومز بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں