Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی

Daily Rehbar مارچ 18, 2020
شفقت

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی کے داخلوں میں بھی ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ساری دنیا ایک بہت بڑے چیلنج سے گزر رہی ہے، بنی نوع انسان کو تاریخ میں کبھی اتنے بڑے چیلنج کا سامنا نہیں ہوا، یہ بیماری ملنے جلنے سے زیادہ پھیل رہی ہے ، اس لئے اجتماع سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کو اقدامات سے متعلق آگاہ کرنا چاہتی ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیتی ہے۔ تعلیم کا شعبہ ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی تشویش ہے کہ بچوں کی خفاظت کی جائے، حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو وائرس سے بچانا ہے۔ اس لئے کورونا وائرس سے بچاوَ کےلیے حکومت کا پہلا فیصلہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا تھا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے، 27 مارچ کو پھر اجلاس بلائیں گے جس میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کی توسیع پر بات کریں گے، گزشتہ رات ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون سے پہلے کوئی امتحانات نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں میں داخلوں کو بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے میں اساتذہ کے آنے کی ضرورت نہیں ہے، یونیورسٹیزکے ہاسٹل خالی کرالیے گئے ہیں، غیرملکی طلبا کو یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی لیکن مقامی طلبہ نہیں رہیں گے۔ یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کے معاملات ہورہے ہیں، پی ٹی وی سمیت دیگر چینلز کے ذریعے کلاسز لینے کی تجویز موجود ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بہت بڑے انسان کی رحلت … تحریر: سلیم صافی
Next: کرونا وائرس روک تھام، واٹس ایپ نے اہم سہولت متعارف کرادی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.