Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

قبائلی اضلاع کیلئے این ایف سی سے 3 فیصد پر سندھ اور کے پی کے آمنے سامنے

Daily Rehbar جون 14, 2020
2050675-ajmal-1592130899-391-640x480

پشاور / کراچی: نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کیلئے 3 فیصد حصے پر سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں آمنے سامنے آگئیں۔

خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع کےلیے تمام صوبوں سے این ایف سی سے 3 فیصد حصہ دینے کا مطالبہ کردیا جبکہ سندھ حکومت نے اپنا حصہ دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کی طرف سے اپنے وعدے کے مطابق 3 فیصد حصہ نہ دینا افسوسن

اک ہے، بجٹ سے پہلے وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے شرکت کی تھی، وزیراعلی محمود خان نے نیشنل اکنامک کونسل میں ضم اضلاع کے 3 فیصد حصے کی بات اٹھائی اور سندھ حکومت سمیت تمام صوبوں سے اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا، کیونکہ اسی بنیاد پر قبائلی اضلاع کو ضم کیا گیا تھا۔
اجمل وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ضم اضلاع پر واویلا بہت کرتے ہیں لیکن ان کی سندھ حکومت کیوں این ایف سی میں قبائلی عوام کو 3 فیصد حصہ نہیں دے رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنا 3 فیصد حصہ دیں، خیبر پختون خوا حکومت نے پہلے بھی ضم اضلاع کو 3 فیصد حصہ دیا تھا اور اس بجٹ میں بھی دیں گے، اگر دیگر صوبے ضم اضلاع کا تین فیصد حصہ دیں تو قبائلی اضلاع میں ترقی کا عمل مزید تیز کیا جاسکتا ہے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے انتہائی مشکل اور کھٹن حالات میں عوام دوست، غریب دوست اور تاجر دوست بجٹ پیش کیا ہے، کورونا وبا کے باوجود عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ایک متوازن اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے، اپوزیشن کی بے جا تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیرکے این ایف سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی یا سندھ حکومت نے کبھی قبائلی علاقوں کو مالی مراعات دینے کی مخالفت نہیں کی، ہم بارہا کہہ چکے کہ وفاق ان تینوں علاقوں کو مزید مالی وسائل فراہم کرے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کا واضح موقف ہے کہ آئین پاکستان کے تحت این ایف سی فارمولا وفاق اور چاروں صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں، آئین کے تحت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی دیکھ بھال وفاق کی ذمہ داری ہے، ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت اپنے حصے میں سے ان علاقوں کو مزید شیئر دے، اب چونکہ فاٹا خیبرپختون خوا کا حصہ ہے لہذا وفاقی حکومت کو خیبر پختون خوا کا شیئر بڑھانا چاہئیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ اجمل وزیر صاحب کا موقف یہ ہونا چاہئیے کہ قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ ہیں تو انکے صوبے کا این ایف سی میں زیادہ شیئر ہونا چاہیے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ہر قسم کے بیکٹیریا مارنے کےلیے ’زہریلے تیر‘ جیسی اینٹی بایوٹک تیار
Next: چین میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 19 افراد ہلاک، 170 زخمی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.