Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

کراچی میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

Daily Rehbar جولائی 26, 2020
2062619-karachirainx-1595763197-974-640x480

شہر میں تیز بارش کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 2 کمسن بچوں سمیت 5 افراد جان بحق ہوگئے جب کہ شہر کے متعدد علاقوں میں برساتی پانی داخل ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 10 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ کورنگی میں ویٹا چورنگی کے قریب5 سالہ بچی نالے میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی۔ اورنگی ٹاون میں ایک شخص نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، ایدھی کے غوطہ خوروں کو دو گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش مل گئی۔ کورنگی صنعتی علاقے میں برساتی پانی میں نہانے والا بچہ گہرے گڑھے میں گر کر لاپتا ہوگیا پولیس حکام کے مطابق بچے کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

شہر میں برسات شروع ہوتے ہی پرانی سبزی منڈی ، پی ای سی ایچ او بلاک 6 ، سخی حسن ، لیاری ، پاک کالونی ، صفورا چوک ، شاہ فیصل کالونی ، شہید ملت روڈ ، صدر ، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں کو دھکا لگا کر کنارے پر لگایا۔
پرانی سبزی منڈی پر ایک اندازے کے مطابق ڈھائی سے 3 فٹ کے قریب پانی کھڑا ہوگیا تھا جس میں درجنوں گاڑیاں پھنس گئی متاثرین نے ایکسپریس کو بتایا شہر میں پانی نکاسی کا کوئی سسٹم نہیں ہے جب بھی پارش ہوتی ہے شہر میں پانی بھر جاتا ہے۔ برساتی نالے نہ ہونے کی وجہ سے پانی ان کے گھر میں داخل ہوجاتا ہے گھر میں رکھا ہوا تمام سامان خراب ہوجاتا ہے۔ شہر میں دیگر علاقوں میں بھی اسطرح کی صورت حال ہے جبکہ کسی بھی مقام پر بلدیاتی ادارے نظر نہیں آئے۔

سپرہائی وے پر مویشی منڈی میں بھی بارش ہوئی تو جانوروں کی خریداروں کےلیے آئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 86.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ملک کے مختلف شہریوں میں مون سون کی برسات

کراچی کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش سے جل تھل ہوگیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

راول پنڈی میں نالہ لئی میں درمیانے درجے کاسیلاب آتے ہی رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادسے کراچی آنیوالی 2پروازوں کا رخ موڈ دیا گیا۔ ایک پرواز کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ دوسری کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اس نئے مٹیریئل کو کاٹنا، تقریباً ناممکن
Next: حج کی تیاریاں مکمل، سعودی عرب کے مختلف شہروں سے عازمین کی آمد شروع

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.