Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

حج کی تیاریاں مکمل، سعودی عرب کے مختلف شہروں سے عازمین کی آمد شروع

Daily Rehbar جولائی 26, 2020
2062659-hajjprepration-1595772338-325-640x480

مکہ المکرمہ: رواں سال حج کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین حج کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کش ادویات سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت صرف مسجد الحرام کے لیے 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی خصوصی مجلس کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسجد الحرام، اس کے صحن اورمختلف حصے دن میں دس بار مکمل طور پر دھوئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب حج میں شریک ہونے کے لیے خوش نصیب عازمین کی جدہ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سال وبا کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات کی وجہ سے محدود پیمانے پر حج کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صرف ایک ہزار عازمین شریک ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سعودی حکومت کا اردو میں خطبۂ حج نشر کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے جن ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہیں ان میں سے 700 ایسے عازمین شامل ہیں جن کا دیگر ممالک سے تعلق ہے تاہم وہ سعودی عرب ہی میں مقیم ہے۔ اس کے علاوہ حج میں صرف 65 برس سے کم عمر افراد شریک ہو سکیں گے ۔ ان چنیدہ عازمین کے لیے کسی مستقل عارضہ نہ ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا وبا؛ رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کریں گے

عازمین کی جدہ آمد کے بعد انہیں وزارت حج و عمرہ کی زیر نگرانی مکۃ المکرمہ لے کر جایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ عازمین 30 جولائی کو ارکان حج کی ادائیگی شروع کرنے سے چار روز قبل تک مکہ مکرمہ میں مقیم رہیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کراچی میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
Next: محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہوگئی

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.