Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

اپوزیشن جتنے جلسے کرلے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے، وزیراعظم

Daily Rehbar اکتوبر 9, 2020
2090860-imrankhanspeech-1602243422-240-640x480

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں اور فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں جب کہ اپوزیشن جتنے جلسے کرلے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہذا قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔

سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اہم وقت ہے، سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، پوچھا جائے کہ یہ سارے کیوں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سب اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیوں کہ یہ قانون کی بالا دستی نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں کہ ہم چوری کریں، ڈاکہ ڈالیں تو کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے، عدالت 2 سال کے بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے، یہ فیصلے اس لیے نہیں مانتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم قانون سے اوپر ہیں۔

نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور اب کیا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ باہر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا، یہ لوگ کسی اور مقصد کے لیے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور کارکنوں سے کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلو، یہ کارکنوں کو قیمے کے نان بھی کھلادیں تو کارکن نہیں نکلیں گے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں۔

کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نواز شریف

عمران خان نے کہا کہ کہا گیا کہ نوازشریف کو اگر کچھ ہوا توآپ ذمہ دار ہوں گے، کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی جو بیماریاں بتائی گئیں تو شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، شیریں مزاری کے آنسوؤں سے سمجھ سکتے ہیں کہ نواز شریف کی کیا کیا بیماریاں بتائی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ محمد زبیر نواز شریف کو آیت اللہ خمینی سے تشبیہ دے رہے ہیں، کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نواز شریف، آیت اللہ خمینی تو دہی اور روٹی پر گزارا کر لیا کرتے تھے تاہم نواز شریف کے لیے تولاہور سے ہیلی کاپٹر میں نہاری آتی تھی۔

اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر بلیک میل کیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف فوج کے خلاف ہندوستان کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں، پاکستانی فوج کے لیے جو زبان استعمال کررہے ہیں، یہ وہی ایجنڈا ہے جو بھارت کا فیٹف میں ہے، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی پوری کوشش کررہا ہے جب کہ اپوزیشن نے بھی ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر بلیک میل کیا۔

نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہر جگہ فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اگر آج میں پیسے بنانا اور منی لانڈرنگ شروع کردوں تو آئی ایس آئی کو پتہ چلے گا، یہ اقتدار میں سارے اداروں کو قابو میں کرلیتے ہیں، آئی ایس آئی کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو لڑائی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوتی ہے، یہ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔

جس دن این آر اور ملا یہ پاکستان کی تباہی ہوگی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس دن این آر او ملا یہ پاکستان کی تباہی ہوگی جب کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کریں، اگر انہوں نے قانون توڑا تو سیدھا جیل جائیں گے اور اس بار وی آئی پی نہیں بلکہ عام جیل میں جائیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ماں اور بچے کے ابتدائی تعلق کے فوائد اگلی نسلوں تک منتقل ہوتے ہیں
Next: امن کا نوبل انعام، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.