Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Daily Rehbar دسمبر 16, 2020
2118101-bilawalb-1608114250-844-640x480

عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو زرداریشیئرٹویٹ

سینیٹ الیکشن جلد کرانے کا اعلان حکومتی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، چیئرمین پی پی پی
سینیٹ الیکشن جلد کرانے کا اعلان حکومتی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، چیئرمین پی پی پی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان عہدہ چھوڑیں تو جمہوری قوتیں آپس میں بات کرسکتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 31 جنوری تک مستعفی ہوجائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، لانگ مارچ اور استعفوں کے ایٹم بم استعمال کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حکومت نے اے پی ایس کے بچوں کو لاوارث چھوڑا ہے، ہم وزیر اعظم کا استعفی اس لئے بھی مانگتے ہیں یہ حکومت کوئی کوشش نہیں کررہی کہ اے پی ایس کے قاتلوں کو جیل میں ڈالے، ملک میں چینی ، آٹا اور گیس کا بحران چل رہا ہے، عوام مشکلات کا شکار ہیں، غربت کی شرح افغانستان سے زیادہ ہے ، ہمارا ایک ہی فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سینیٹ انتخابات جلد اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانے کا اعلان کرنا گھبراہٹ کا پتہ دیتا ہے، حکومت جانتی ہے کہ انہیں سینیٹ میں اکثریت نہیں مل سکتی اور اس کے ارکان اسمبلی اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں، اسلیے اس کی کوشش ہے کہ سینٹ کے الیکشن کو دھاندلی سے جیت لیں، مجھ سمیت ہم سب نے استعفے جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، 31 دسمبر تک قیادت کے پاس استعفے جمع کروادیں گے، سندھ حکومت کی قربانی دینا پڑے تو تیار ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسا ہوا ہے حکومت کے خلاف احتجاج کا تیسری قوت فائدہ اٹھاتی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہم ملک کو اور اپنے اداروں کو بچانا چاہتے ہیں، ہم جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، ہم حکومت کو وارننگ اور موقع دے رہے ہیں، بات کرنے کا وقت گزر چکا ہے، عمران خان چلے جائیں اور اپنا عہدہ چھوڑیں تو گنجائش، طریقہ کار اور پلیٹ فارم پیدا ہوگا، پھر جمہوری قوتیں آپس میں بات کرسکتی ہیں اور حل نکال سکتی ہیں، لیکن کٹھ پتلی نظام میں بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: یہ کثیرالمنزلہ کھیت سالانہ 1000 ٹن پیداوار دے سکے گا
Next: انڈونیشیا میں مفت کورونا ویکسینیشن کا آغاز صدر کو ٹیکہ لگا کر ہوگا

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.