149

“گلگت بلتستان کا چھوٹا نواز شریف اپنے دور میں جی بی کا ریگولر بجٹ مریم جعلساز نواز کے میک اپ کے سامان پر خرچ کرتا تھا علی تاج ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

اس لئے عادت سے مجبور ہماری حکومت پر جھوٹے الزامات لگارہا ہے۔”
ترجمان وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریگولر بجٹ کے حوالے سے گمراہ باتیں ریجیکٹڈ حفیظ الرحمن کی جہالت کا ثبوت ہیں ۔اس کو ریگولر بجٹ کے استعمال کا پتہ ہی نہیں ہے۔ ریگولر بجٹ بڑھنے کے بدولت وزیراعلی خالد خورشید نے صحت، تعلیم، زراعت، توانائی، آئی ٹی، سیاحت، و دیگر شعبہ جات میں اہم اصلاحاتی اقدامات شروع کئے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ
غزر، ہنزہ، نگر اور استور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی فعالیت اس ریگولر بجٹ سے کرائی گئی۔اب تک ہزاروں مریض اپنے ہی اضلاع میں آپریشنز و علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔ جی بی تاریخ میں پہلی بار ہنگ ڈاکٹرز کے لئے میگا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کا آغاز اسی ریگولر بجٹ سے کیا گیا۔ اس کے بدولت 100 سے زائد ہنگ ڈاکٹرز ملک کے نامور اداروں میں ایف سی پی ایس کر رہے ہیں۔محکمہ صحت میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی نئی تعیناتیاں اسی ریگولر بجٹ سے کی گئی۔

ترجمان علی تاج نے کہا کہ
شعبہ تعلیم میں پہلی بار سرکاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لئے سکول ٹرانسپورٹیشن وظیفہ، سکول کھانا پروگرام، آئی ٹی ان سکول پروگرام، تعلیمی انڈوومنٹ فنڈ میں تاریخی اضافہ، اور محکمہ تعلیم کے خصوصی لوکیشن میں اضافہ اسی ریگولر بجٹ سے کیا گیا۔ ان اقدامات سے ہزاروں سے بچے اور بچیاں مستفید ہے۔ اب اسی ریگولر بجٹ سے 4000 اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

علی تاج نے کہا کہ
محکمہ زراعت، لائیوسٹاک و فشریز کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے 1 ارب مالیت کا خصوصی میگا پروگرام اسی ریگولر بجٹ سے شروع کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ
آئی ٹی کے شعبہ میں آسان شرائط پر نئے کاروباری سرگرمیوں کے لئے قرضہ جات کی فراہمی اسی ریگولر بجٹ سے کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ
گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات دینے کے لئے نیٹکو میں جدید بسز کی فراہمی اسی ریگولر بجٹ سے کی گئی۔

علی تاج نے کہا کہ
گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے خصوصی ایمبولینسز کی خریداری اسی ریگولر بجٹ سے کی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ
ملک کے دیگر علاقوں سے اور جی بی کے مختلف علاقوں میتوں کی پورے عزت و احترام کے ساتھ منتقلی کے لئے خصوصی میٹ گاڑیوں کی خریداری کے لئے رقم سی ریگولر بجٹ سے فراہم کی گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اسی ریگولر سے کیا گیا جو چیرمین عمران خان نے بڑھایا تھا۔

ترجمان نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ
گزشتہ سال موسم سرما میں اضافی بجلی اسی ریگولر بجٹ سے دی گئی جو چیرمین عمران خان نے بڑھایا تھا۔ جو اس سال بجٹ کم ہونے کی وجہ سے فراہم نہیں کی گئی اور گلگت بلتستان کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ شعبہ توانائی کی بہتری کے لئے خصوصی اقدام اسی رہگولر بجٹ سے اٹھایا گیا۔ علی تاج نے کہا کہ جی بی کے معاشی استحصال میں وفاقی امپورٹڈ حکومت کی سہولت کاری کو جواز فراہم کرنے کے لئے
گلگت بلتستان کا چھوٹا نواز اپنے مفرور قائد کی طرح نوسر بازی کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ریگولر بجٹ سے ایک دھیلہ کہیں اور صرف نہیں ہورہا گلگت بلتستان کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحاتی اقدامات متعارف کرانے کے۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولر بجٹ کے استعمال کے حوالے سے جاہلانہ بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کا چھوٹا نواز شریف اپنے دور میں جی بی کا ریگولر بجٹ مریم جعلساز کے میک اپ کا سامان پر خرچ کرتا تھا اس لئے عادت سے مجبور ہماری حکومت پر بھی الزامات لگارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں