138

گلگت لینڈ ریفارمز کمیٹی کا تیسرا اجلاس

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایت پر لینڈ ریفارمز کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا،

جس میں گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے عمل کو تیز کریں اور متعلقہ اضلاع کا ڈیٹا آئندہ 2 دنوں میں لینڈ ریفارمز سیل میں جمع کرائیں۔ اجلاس میں زمینوں کا ریکارڈ GISکی بنیاد پر تیار کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کو 15دنوں میں ماہرین کی تجاویزات کے ساتھ سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کو کمشنر بلتستان شجاع عالم نے دیگر صوبوں میں لینڈ ریفارمز اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ڈرافٹ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈرافٹ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری قانون، ایس ایم بی آر، سٹیلمنٹ آفیسر، صوبے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا 2روزہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں لینڈریفارمز کے حوالے سے تجاویز لی جائیں گی۔ اجلاس میں اس بات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق لینڈ ریفارمز ایکٹ میں زرعی اور معاشی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے متعین مدت میں لینڈ ریفارمز کمیٹی کی جامع سفارشات کو تیار کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں