گلگت.سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کے زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سےاہم اجلاس
کمشنرز گلگت، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈی آئی جی گلگت، ونگ کمانڈر پاکستان رینجرز اور ونگ کمانڈر گلگت بلتستان سکواٹس نے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کو موجودہ حالات اور سیکورٹی پلان پے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے سیکورٹی اداروں کے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی اولیںن ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی تحفظ ہر صورت یقینی بنائے۔
اجلاس میں چائنیز باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں چائنیز باشندوں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکار تعینات ہیں اور اندرون اور بیرون شہر سے آنیوالے لوگوں کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اظہاراللہ اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ عبدالحمید بھی شریک ہیں
