Skip to content
- گلگت ؛ وزیراعلی گلت بلتستان خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں دیامر کے سیلاب سے متاثرہ 9 گرلز و بوائز سکول مقررہ وقت سے پہلے ہی بحال کردیے گئے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نےدیامر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ املاک بلخصوص سکولوں کی فوری بحالی یقینی بنانے کے لئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی تھی۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و دیگر تمام متعلقہ اداروں نے وزیراعلی کے احکامات پر بروقت عملدرامد کو یقنی بناتے ہوئے جی بی آر ایس پی کے زریعے یونیسکو کے تعاون سے 9 سکولوں کی بحالی یقینی بنائی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں