247

متاثرین گورو کی ڈپٹی کمشنر گلگت سے ملاقات ممکنہ احتجاج کے بارے آگاہ کر دیا۔

گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ سے گوروجگلوٹ کے عمائدین نے اپنے علاقے کے مسائل سے حوالے سے ملاقات کی۔ گورو جگلوٹ کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 16اگست کو گوائچ نالے سے ہونے والے گلیشیر برسٹ نے دریا ہنزہ نگر کا رخ گورو آبادی کی طرف موڈ کر چند لمحوں میں آبادی میں 8گھرانے،پٹر ول پمپ،فلورمل سمیت ایک ہزار کنال سے زائد کمرشل زمینیں روٖڈ اور کھڑی فصلیں اور مال مویشی وغیرہ دریا کی بے رحم موجوں کے نذ ر ہو گئے ہیں سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں لی گئ لہذا جلداز جلد بحالی کا کام مکمل کرائیں جائیں تو مناسبت ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عمائد ین اور نمبردار گورو جگلوٹ کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تمام جائز مسائل کو فوری حل کئے جائینگے۔ اس حوالے سے پہلے ہی جگلوٹ گورو کے مسائل حکام بالا کو اسال کئے گئے ہیں جلداز جلد ان منصوبوں کی منظوری کے بعد فوری طور پر بحالی کے کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو AD ڈی ڈی ایم اے گلگت نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ADڈی ڈی ایم اے گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورو جگلوٹ میں دریا کی چینلائزیشن اور زمینوں کی حفاظت کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائیں اور ان کاموں کی منظوری کے لئے متعلقہ فورم سے رابطہ باقاعدہ منظوری لے کر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کاآغاز کیا جائے تاکہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ جگلوٹ گورو کے عمائدین اور نمبردار نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آئندہ ہونے والے احتجاج کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

پبلک ریلیشن آفیسرڈپٹی کمشنر آفس گلگت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں