1,083

متاثرہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا جگلوٹ سکردو روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان

گلگت(پ ر)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوبائی حکومت کے طرف سے جوائننگ لینے پر یو این آفس میں صوبائی وزیر راجا ناصر کے خلاف درخواست دینے کے ساتھ ساتھ جگلوٹ سکردو روڑ میں اپنے حق کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ حکومت کو اپنا معاشی ختم کرنا نہیں دینگے ۔ گلگت بلتستان سے تمام لیڈی ورکرز اپنے بال بچوں کے ساتھ جگلوٹ سکردو روڑ کے مقام پر بھوک ہڑتال کر کے دھرنا دینگے ۔ اگر کسی کی جان گئی یا کسی بچے کی جان گئی تو زمہ دار صوبائی حکومت ہو گی اور راجا ناصر کے خلاف ہر تھانے میں ایف آئی ار کروا دینگے ۔ حکومت نے ہمارا ذہنی توازن ختم کر دیا ہے ہم میرٹ ہر بھرتی ہوئے ہیں صوبائی حکومت خواتین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کر رہی یے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو کمزور خواتین نظر آئی ہیں جن سے انتقام لے رہے ہیں. لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بھوک ہڑتال ہوگا چاہیے ہماری یا ہمارے بچوں کہ جان چلے جائے ۔ انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو ایک صوبائی وزیر بلیک میل کرتا ہے راجا ناصر علی شروع دن سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مخالفت کرتا آیا ہے اور وزیراعلیٰ نے اس کو کمیٹی کا ممبر بنایا ہے جس پر خواتین کو سخت تحفظات ہیں دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ جو شخص مخالفت کرتا ہو اور اسی کو کمیٹی میں رکھا ہو ۔ وزیراعلیٰ انصاف نام کی پارٹی اور حکومت پر بیٹھ کر خواتین کے ناانصافی اور ظلم کی انتہا کر رہے ہیں. وزیراعلیٰ کے اقدام کے خلاف گلگت بلتستان کے سو خواتین بھوک ہڑتال کرینگے کسی نومولود بچی یا بچے کی جان گئی تو زمہ دار وزیراعلیٰ ، راجا ناصر اور اس کی حکومت ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں