Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ملیریا بردار مچھروں کا دائرہ کار سالانہ 5 کلومیٹر وسیع ہورہا ہے

Daily Rehbar فروری 23, 2023
2445386-globalmosquito-1676995001-579-640x480

واشنگٹن: ملیریا کو غریبوں کا مرض کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا مرکز اب بھی افریقہ ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے جیسے جیسے عالمی حدت بڑھ رہی ہے، ملیریا کی وجہ بننے والے مچھروں کا دائرہ کار بڑھ رہا ہے جو لگ بھگ 5 کلومیٹر سالانہ ہے۔

اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ کلائمٹ چینج کی وجہ سے اب افریقہ کی جان لیوا بیماری دیگر خطوں تک پھیل سکتی ہے جو گزشتہ صدی کے ڈیٹا سے ظاہر ہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ماہرِ حیاتیات، کولن کارلسن اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ 120 برس کا افریقی ڈیٹا لیا ہے جس میں 1898 سے 2016 تک افریقہ میں پائے جانے والے اینوفیلس مچھروں کی 22 انواع کے پھیلاؤ یا دیگر علاقوں تک منتقلی کو نوٹ کیا ہے۔ اس عرصے میں کرہِ ارض کا درجہ حرارت اوسطاً 1.2 درجے سینٹی گیرڈ بڑھا ہے جس کے بعد مچھروں نے دیگرعلاقوں تک یلغار کی ہے۔
اس کا لبِ لباب یہ ہےکہ ملیریا پھیلانے والے مچھر اینوفیلس ہر جنوب کی جانب ہر سال تین میل یا 5 کلومیٹر تک آگے بڑھے ہیں۔ لیکن یہاں دوسری اہم بات یہ ہےکہ مچھر اب سطح سمندر سے بلندی کی طرف بھی جارہے اور یوں ہر سال ساڑھےچھ میٹر اوپر پہنچ رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا سروے بتاتا ہے کہ اینوفیلس مچھر بیسویں صدی کے مقابلے میں قطبِ جنوبی کے مزید 500 کلومیٹر قریب ہوچکے اور اوپر کی جانب 700 میٹر بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہےکہ اس کی پیشگوئی پہلے بھی کئی مرتبہ کی جاچکی ہےاور اب ڈیٹا کے جائزے سے اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق مچھر اڑنے میں بہت تیز ہوتے ہیں اور ہوا کے رخ پر ایک ہی رات میں کئی سو کلومیٹر دور تک جاپہنچتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے نہ صرف ان کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے بلکہ ان کے مرض پھیلانے کا دورانیہ بھی بڑھ رہا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملیریا افریقہ کے علاوہ دیگر ایسے ممالک تک پھیل سکتا ہے جہاں یہ مرض بہت ہی کم ہے۔بشکریہ ایکسپریس

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: زخم کو 30 فیصد تیزی سے بھرنے والی برقی پٹی
Next: متاثرہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا جگلوٹ سکردو روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.