غذر;چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ کا دورہ کیا انہوں نے شیر قلعہ میں زیر تعمیر پاؤر ہاؤس ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ، شیر قلعہ 10 بیڈڈ ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن نے چیف سیکرٹری کا شیر قلعہ پہنچنے پر استقبال کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شیر قلعہ کے عمائدین سے بھی ملاقات کی جہاں گاؤں کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے علاقہ معززین نے تحریری قرارداد پیش کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی
34