58

گلگت بلتستان میں مالیاتی اصلاحات کے تین اہم قوانین اسمبلی سے منظور

گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت اور سرکاری ملازمین کے مالی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے تین تاریخی قانون سازی کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی نے گلگت بلتستان جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) بل 2025، پبلک فنانس مینجمنٹ (PFM) ایکٹ 2025 اور پنشن بل 2025 کو منظور کیا ہے۔

جی پی فنڈ بل 2025 سرکاری ملازمین کے جمع شدہ فنڈ کے لیے شفاف، قانونی اور خودمختار فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں فنڈ مینجمنٹ، قانونی تحفظ، سخت آڈٹ اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہے۔

PFM ایکٹ 2025 عوامی فنڈز کے شفاف اور موثر انتظام کے لیے جامع قانونی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے، جس میں مالیاتی ذمہ داریوں کا تعین، سالانہ و درمیانی مدتی بجٹنگ، ٹریژری سنگل اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام شامل ہیں۔

پنشن بل 2025 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے بروقت، شفاف اور محفوظ پنشن نظام یقینی بناتا ہے اور اس کے بعد صوبائی سطح پر منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ تینوں قانون سازی کے اقدامات گلگت بلتستان میں مالیاتی اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہیں، جو بہتر حکمرانی، شفافیت اور مضبوط احتساب کی بنیاد فراہم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں