Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • گلگت بلتستان

کابینہ کی تشکیل پر پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا نگران وزیر اعلیٰ کو اہم پیغام

Daily Rehbar نومبر 27, 2025
square-1-1-1764251702621

گلگت (اسٹاف رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نگران وزیر اعلیٰ کو کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سخت اور واضح پیغام جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی مذہبی انتہاپسند، سیاسی سہولت کار یا متنازعہ شخصیت کو نگران کابینہ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

پی ٹی آئی جی بی کے صوبائی سیکرٹری فنانس، مراد علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر نگران کابینہ میں ایسے عناصر شامل کیے گئے جو جانبداری، انتہاپسندی یا سیاسی وابستگی کے سبب متنازع ہوں، تو یہ نگران انتظامیہ کی ساکھ اور غیرجانبداری پر سنگین سوالات کھڑے کرے گا، جو عوام کے اعتماد کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

مراد علی کے مطابق، کسی بھی جانبدار یا سہولت کار فرد کی شمولیت کی صورت میں پی ٹی آئی گلگت بلتستان مسلسل 90 دن تک دھرنوں کا اعلان کرے گی، اور اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نگران حکومت کا بنیادی مقصد شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ ماحول فراہم کرنا ہے، نہ کہ مخصوص گروہوں یا افراد کو فائدہ پہنچانا۔

پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ خطے میں سیاسی استحکام اور ساکھ برقرار رکھنے کے لیے کابینہ کی تشکیل میں مکمل احتیاط اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت بلتستان میں مالیاتی اصلاحات کے تین اہم قوانین اسمبلی سے منظور
Next: پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا احسن اقبال کے دورۂ گلگت پر شدید ردعمل

Related Stories

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.