Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

این ایف سی اور صوبائی حیثیت پر سیاست، انتخابی نورا کشتی ہے: علی تاج

Daily Rehbar جنوری 25, 2026
square-1-1-1769331601978

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ترجمان وزیراعلیٰ علی تاج نے کہا ہے کہ این ایف سی شیئر اور صوبائی حیثیت جیسے سنگین اور بنیادی آئینی معاملات کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک بار پھر حساس قومی مسائل پر محض سیاسی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔
حفیظ صاحب اور امجد ایڈووکیٹ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے علی تاج کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شخصیات عوامی مفاد کے بجائے انتخابی فائدے کے لیے این ایف سی اور صوبائی حیثیت جیسے معاملات کو اچھال رہی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال تک یہی عناصر گلگت بلتستان میں اقتدار میں رہے مگر اس دوران نہ این ایف سی شیئر کی بات کی گئی اور نہ ہی صوبائی حیثیت کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج الیکشن قریب آئے تو ایک این ایف سی کا نعرہ لگا رہا ہے اور دوسرا صوبائی حیثیت کا شور مچا رہا ہے، جبکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ سب محض انتخابی نورا کشتی ہے۔
علی تاج نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے این ایف سی شیئر اور صوبائی حیثیت سے متعلق تمام عملی پیش رفت سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے دورِ حکومت میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں صوبائی حیثیت سے متعلق آئینی ترمیم آنے والی تھی، جس کے بعد این ایف سی شیئر خود بخود گلگت بلتستان کا آئینی حق بن جاتا، مگر وفاق میں ہونے والی سیاسی سازش کے باعث یہ عمل روک دیا گیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی باہمی سازش کے نتیجے میں عمران خان کی منتخب حکومت گرائی گئی، جس کا سب سے بڑا نقصان گلگت بلتستان کو اٹھانا پڑا اور یہاں کے عوام اپنے آئینی حقوق سے محروم ہو گئے۔
حفیظ صاحب کی ایک فرمائش پر ردعمل دیتے ہوئے علی تاج نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید ایک اصولی، غیرت مند اور باوقار سیاسی لیڈر ہیں جو چند کوٹہ سیٹوں کی سیاست کے قائل نہیں تھے۔ ان کی قیادت میں گلگت بلتستان کا پہلا میڈیکل کالج منظور ہوا، تاہم حکومت کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سابق حکومت کو سازش کے تحت نہ گرایا جاتا تو آج گلگت میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کا تیسرا بیچ داخلہ لے چکا ہوتا اور 400 سے زائد طلبہ و طالبات اپنے ہی خطے میں ڈاکٹر بننے کے خواب کو حقیقت بنا چکے ہوتے۔
آخر میں علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام اب سیاسی فریب کو سمجھ چکے ہیں اور وقت آنے پر ان عناصر کو جمہوری اور بھرپور جواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا اسلام آباد میں آسان خدمت ماڈل کا دورہ
Next: 15 سالہ دنیور کا ارشاد حسین پانچ ماہ سے لاپتہ، والدین کی اعلیٰ حکام سے اپیل

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.