Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

نگر خاص تھول کی 17 سالہ ثنہ کی طبی تشخیص کے بعد صنفی شناخت میں تبدیلی، والدین نے بیٹے کا نام رضا عباس رکھ دیا

Daily Rehbar فروری 3, 2026
square-1-1-1770132049773

نگر(نمائندہ خصوصی) ضلع نگر کے علاقے نگر خاص تھول سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنہ کی طبی تشخیص کے بعد صنفی شناخت میں تبدیلی سامنے آئی ہے۔ والدین کے مطابق ثنہ کی پیدائش کے وقت اور ابتدائی برسوں میں ظاہری طور پر اسے لڑکی تصور کیا جاتا رہا اور وہ جسمانی طور پر بھی لڑکی کے طور پر ہی پروان چڑھتی رہی۔
والدین کا کہنا ہے کہ تقریباً چھ ماہ قبل بچے کی آواز میں اچانک تبدیلی محسوس ہوئی، جس پر تشویش کے باعث مختلف ڈاکٹرز سے رجوع کیا گیا۔ طبی معائنوں اور تین ماہ پر محیط رپورٹس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ طبی مسئلہ ہے جس کے لیے سرجری ناگزیر ہے۔
بعد ازاں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے طبی تشخیص کے بعد والدین کو آگاہ کیا کہ 17 سالہ ثنہ دراصل لڑکا ہے۔ والد کے مطابق اس طبی فیصلے کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے بیٹے کا نام رضا عباس رکھا۔
اہلِ علاقہ کی جانب سے بچے اور اس کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ والدین نے طبی ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے پُرامید ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حفیظ اور انور گروپ کی موقع پرست سیاست اور اصولوں کی بے توقیری، شاہد علی دانش
Next: گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیت راجہ اعظم خان اسلامی تحریک پاکستان میں شامل ہوگئے

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.