Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • گلگت بلتستان

حفیظ اور انور گروپ کی موقع پرست سیاست اور اصولوں کی بے توقیری، شاہد علی دانش

Daily Rehbar فروری 2, 2026
square-1-1-1770053788049

گلگت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شاہد علی دانش نے حفیظ اور انور گروپ کی حالیہ سیاسی قربت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھلی موقع پرستی اور اصولوں کی نفی قرار دیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد علی دانش نے کہا کہ وہ گروہ جو ماضی میں جعلی ڈگری رکھنے والے حفیظ حفیظ الرحمن کو صدر تسلیم کرنے سے انکار کرتا رہا، اور وہ انور گروپ جسے خود حفیظ الرحمن ماضی میں بلیک میلر قرار دیتے رہے، آج ایک دوسرے کے دفاع میں صف آرا نظر آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اچانک قربت کسی نظریاتی ہم آہنگی کا نتیجہ نہیں بلکہ وقتی مفادات اور اقتدار کی سیاست کا شاخسانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سیاست اصولوں، نظریات اور عوامی مفادات کے بجائے ذاتی فائدے اور وقتی ضرورتوں کے تابع ہو جائے تو عوام کا سیاست اور سیاسی قیادت سے اعتماد اٹھ جانا فطری امر بن جاتا ہے۔ محض ایک ملاقات میں اپنے تمام سابقہ مؤقف دفن کر دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں نظریہ نہیں بلکہ اقتدار کی سیاست کی جا رہی ہے۔
شاہد علی دانش کا کہنا تھا کہ حفیظ اور انور گروپ درحقیقت ایک ہی سیاسی روایت کے وارث ہیں، وہ روایت جو آمریت کے ادوار میں پروان چڑھی جہاں اصولوں کے بجائے مفاہمت، طاقت اور مفاد کو سیاست کا محور بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چہرے اور دعوے بدل گئے ہیں، مگر سیاست آج بھی اسی فرسودہ سوچ کے گرد گھوم رہی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس طرزِ سیاست نے نہ صرف عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار کے مستقبل پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: دنیور کو دانستہ نظرانداز کیا گیا، عوام اندھیروں میں زندگی گزاری رہی ہے، مشتاق احمد کریمی
Next: نگر خاص تھول کی 17 سالہ ثنہ کی طبی تشخیص کے بعد صنفی شناخت میں تبدیلی، والدین نے بیٹے کا نام رضا عباس رکھ دیا

Related Stories

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.