Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت رمضان کے مقدس مہینے میں یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ اغوا کی کوشش ناکام

Daily Rehbar فروری 23, 2026 (Last updated: فروری 23, 2026) 1 minute read
square-1-1-1771871815218

گلگت رمضان کے مقدس مہینے میں یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ اغوا کی کوشش ناکام
پیر کے روز گلگت میں رمضان کے دوران یونیورسٹی کی طالبہ مسماۃ "ع” کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ طالبہ گھر جانے کے لیے ٹیکسی میں ذوالفقار آباد پہنچی، لیکن احتجاج کے باعث سڑک بلاک تھی۔ طالبہ نے ٹیکسی وہیں چھوڑ کر پیدل راستہ کراس کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، اسی دوران مسمی شاہد نے ٹوڈی کار نمبر LOV 8678 سے طالبہ کو خومر یرکوٹ ڈراپ کرنے کے لیے کہا۔ جب طالبہ گاڑی میں بیٹھی، تو شاہد نے پیسے دے کر دوستی کرنے کی پیشکش کی، جس پر طالبہ نے مخالفت کی اور یرکوٹ مارکیٹ کے قریب شور مچا کر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے گاڑی تیزی سے بھگا دی۔
واقعے کے بعد وہاں موجود ایک گاڑی نے مبینہ اغوا کار کی پیروی کی، اور خومر چوک کے پاس اسے روکنے کی کوشش کی۔ مبینہ اغوا کار ڈرائیور شاہد نے گاڑی نساء مارکیٹ کے لنک روڈ کی طرف موڑ دی، لیکن راستہ بند ہونے کے سبب موقع پر موجود افراد نے گاڑی روک دی۔ دوسری جانب، طالبہ نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر موجود لوگوں کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ ٹوڈی کار سرکاری ہے اور گلگت کے ایک بڑے پولیس افسر کے استعمال میں تھی۔ مبینہ اغوا کار شاہد اسی پولیس افسر کا ڈرائیور اور سرکاری اہلکار ہے۔
طالبہ کا تعلق نگر سے ہے جبکہ وہ خومر یرکوٹ میں مقیم ہے۔ ڈرائیور شاہد کا تعلق کشروٹ سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد خومر اور نگر یوتھ نے شدید احتجاج کیا اور رمضان کے مقدس مہینے میں ایسے گھناؤنے جرم کے ارتکاب کرنے والے ڈرائیور کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ نگر یوتھ کے ممبر غضنفر نے کہا کہ پولیس اپنے "پیٹی بند بھائی” کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملوث اہلکار کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: خنجراب بارڈر کے ذریعے درآمدات کے لیے ٹیکس چھوٹ سرٹیفکیٹس کی آن لائن رجسٹریشن 11 فروری سے شروع ہوگی
Next: سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گلگت بلتستان میں شدید ردعمل

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.