Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گلگت بلتستان میں شدید ردعمل

Daily Rehbar مارچ 1, 2026
square-1-1-1772350741725

سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گلگت بلتستان میں شدید ردعمل
سکردو میں جلاؤ گھیراؤ واقعات، کرفیو نافذ انجمنِ امامیہ کا 40 روزہ سوگ کا اعلان
گلگت بلتستان میں سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد فضا سوگوار اور کشیدہ ہو گئی۔ مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور شٹر ڈاؤن دیکھنے میں آئے جبکہ کئی علاقوں میں حالات بے قابو ہو گئے۔
سکردو میں مظاہرین کی جانب سے متعدد سرکاری و نجی عمارتوں کو نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی دفتر، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) آفس، آرمی پبلک اسکول، ایس ٹی پی اور ایس پی آفس کو آگ لگائی گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سکردو میں فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا اور سیکیورٹی اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
دوسری جانب گلگت میں ناد علی چوک سکوار اور دنیور کے علاقوں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مرکزی امامیہ مسجد سے جٹیال میں قائم یو این دفتر کی جانب لانگ مارچ کی کال بھی دی گئی ہے جس کے باعث شہر میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
صوبے کے مختلف شہروں میں دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر غیر معمولی سناٹا دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر گلگت بلتستان بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔
انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ مذہبی و سیاسی قائدین نے کارکنان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت رمضان کے مقدس مہینے میں یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ اغوا کی کوشش ناکام
Next: گلگت میں سات جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئ تاہم حکومت کو پیش کردہ مطالبات کی منظوری تک تدفین مؤخر

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.