Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • پاکستان

قرآن مجید کی اہانت کے خلاف پاکستان میں مظاہرے جاری

Daily Rehbar نومبر 30, 2019
jt

ناروے میں قرآن مجید کی اہانت کے خلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ناروے میں قرآن مجید کی اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں

کل جماعت اسلامی ضلع ملتان جنوبی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر اسلامو فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کی مذمتی کے الفاظ درج تھے، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلامو فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چاہئے، حکومت پاکستان کی جانب سے ناروے سفیر کی طلبی اور رسمی احتجاج کافی نہیں بلکہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اورعالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ ناروے میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلانے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اقوام عالم قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی یورپ میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں، مگر ان کی روک تھام کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد  نے جی پی او چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں شامل وکلاء  نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے مطالبے کے بارے میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وکلاء نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے واقعے پر ناروے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ناروے حکومت کے آشیرباد سے قرآن مجید شہید کرنے کی مذموم سازش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا۔

در ایں اثنا ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علماء اور خطیب حضرات سے خطبات جمعہ میں عظمت قرآن کو اجاگر کرنے اورعوام سے قرآن اٹھا کر مظاہروں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن کریم جلانے کا واقعہ گستاخی، نفرت اور تعصب کا قبیح فعل ہے، یہ عالمی سطح پر ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہیں اور نوجوان اسلام سے محبت و عشق کے جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سن لے اہل ایمان قرآن کریم، حضرت محمد ؐ ، عصمت انبیا اور شعائر اسلام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری؛ شہبازشریف نے 3 نام وزیراعظم کو بھجوادیئے
Next: گلگت پولیس ۔ایس ایچ او بسین و عملہ کی کامیاب کارروائی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
Two-martyred1733054667-0-600x450
  • اہم خبریں
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
2716369-cjqazifaezisa-1727860833-600x450
  • پاکستان

بس ایک دن کیلئے مجھے برداشت کر لیں، چیف جسٹس کا دلچسپ مکالمہ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.