Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • پاکستان

4 جج، ایک جرنیل، یہ 5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے، مریم نواز

Daily Rehbar فروری 23, 2023
2446296-maryamnawaz-1677157441-705-640x480

سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا تو ججز نے اٹھا لیا۔

مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہی پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، ان کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا۔

مریم نواز نے اس موقع پر بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے.
مریم نواز نے کہا کہ 2014 کا دھرنا ناکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، جنرل فیض کو آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی ، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔

مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے سربراہ نے مجھے بتایا انہوں نے فیض حمید سے پوچھا نواز شریف کے ساتھ زیادتی کیوں کر رہے ہو فیض حمید نے کہا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے اسکو کم کرنا ہے، یہ فیض کی باقیات ہیں، جنرل فیض کو عمران سے محبت نہیں ہے، اس نے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے، اپنے اربوں کے پلازے کھڑے کر لیے اور پلاٹ لے لیے انکو کیا پتہ کے پاکستان کہاں پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جب گند کا ٹوکرا اپنے کندھوں سے پھینک دیا تو یہ ٹوکرا دو، تین ججز نے اٹھا لیا، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، کیا سپریم کورٹ کے کچھ ججز ایک فتنے کو تھپکی دیں گے، باقی اداروں نے عمران خان کے بارے میں سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب اسے سپریم کورٹ کے چند ججز کی جانب سے ریسکیو کیا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا؟۔

مریم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔

سینئر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ صادق اور امین نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا ، کچھ عرصہ پہلے پرویز الٰہی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیپیاں تبدیل کرتی ہے اب پرویز الٰہی نے یہ ذمہ داری خود اٹھا لی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، لوگوں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں، نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی، جب جیل بھرنے والوں کو پولیس پکڑنے آئی تو یہ بھاگ پڑے اور کارکن آگے آگے اور پولیس پیچھے تھی ، ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں صرف 60 ستر لوگوں نے گرفتاری دی، میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کھچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے، عوام اور تحریک انتشار بھی سن لے کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے، اور شیر آ رہا ہے ، نواز شریف آئے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ، سب الیکشن کی تیاری کرو، یہ الیکشن صرف لڑنا نہیں بلکہ جیتنا ہے ، مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے۔بشکریہ ایکسپریس

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سرکاری امور میں رکاؤٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت، چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان
Next: مقبوضہ کشمیر؛اجتماعی زیادتی کا شکار100 خواتین 32 سال بعد بھی انصاف سے محروم

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
Two-martyred1733054667-0-600x450
  • اہم خبریں
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
2716369-cjqazifaezisa-1727860833-600x450
  • پاکستان

بس ایک دن کیلئے مجھے برداشت کر لیں، چیف جسٹس کا دلچسپ مکالمہ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.