27

استنبول: وزیر داخلہ کی بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت، ترک افواج کے سربراہ سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کی اور دیگر ممالک کے مندوبین کے ہمراہ انٹرنیشنل ایکسپو 2024ء کا افتتاح بھی کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایکسپو آمد پر ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا، وزیر داخلہ کی چیف آف دی ترکش جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک سے بھی ملاقات ہوئی۔

انھوں نے جنرل میٹن گورک کو بین الاقوامی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل میٹن گورک نے انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستان کی نمائندگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دیگر ممالک کے مندوبین کے ہمراہ ایکسپو کا دورہ کیا اور ایکسپو میں لگائے گئے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔

انھوں نے پاکستانی اسٹال کے منتظمین سے ملاقات کی اور ایکسپو میں رکھے گئے پاکستانی آلات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ استنبول انٹرنیشنل ایکسپو میں جدید مشینری اور آلات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایکسپو 2024ء دوست ممالک میں باہمی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں