74

لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی بمباری، 4 شہید اور 24 زخمی

العام نیوز پورٹل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے پیر کی شب بیروت کے ضاحیہ علاقے میں رفیق حریری ہسپتال کے قرب و جوار میں بمباری کی جس میں کم از کم چار افراد شہید اور چوبیس زخمی ہو گئے۔ صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح بیروت کے الساحل ہسپتال کو یہ کہہ کر خالی کرا لیا کہ اس کے نیچے ایک ٹنل بنا ہوا ہے۔ الساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر فادی علامہ نے صیہونیوں کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اُسے مکمل طور سے بےبنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کے جوانوں اور صیہونی دشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات صیہونی زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ لبنان نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف کے خلاف اکتیس آپریشن انجام دئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں