321

10 دن میں عالمی نمبر ون ٹیم کو کیا ہوگیا، مصباح حیران

10دن میں عالمی نمبر ون ٹیم کوکیا ہوگیا، مصباح الحق حیرانی میں مبتلا ہو گئے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی سخت حیران و پریشان ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہی ٹیم گذشتہ 4سال سے کھیل رہی تھی نجانے 10میں عالمی نمبر ون کوکیا ہوگیا، میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا اور وجوہات کا سوچ رہا ہوں،جن مسائل کی میڈیا نشاندہی کررہا ہے وہ میری بھی نظر میں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پاس شاداب خان کا متبادل نہیں۔

کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ اگر میدان میں کھلاڑی پرفارم نہ کریں تو مینجمنٹ کا قصور نہیں،ہوسکتا ہے کہ یہی پلیئرز آئندہ بھی ایکشن میں ہوں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ان کو مواقع دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پلیئرز اچھے ہیں لیکن پرفارم نہیں کرپا رہے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ میں بہتری آئی لیکن فیلڈنگ میں کیچز چھوڑے، اس طرح کی کارکردگی کے بعد میچ نہیں جیتے جا سکتے۔

سرفراز نے کہا کہ بیٹنگ میں اوسط 9کے قریب ہونے سے ہدف کا حصول مشکل ہوگیا تھا، حارث سہیل اور بابر اعظم کے بعد اننگز کے درمیان میں بیٹسمین پرفارم نہیں کرپائے، ہمیں تینوں شعبوں خاص طور پر فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، سری لنکا نے بہترین کرکٹ کھیلی، میں مہمان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں