Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پاکستان کو آسٹریلیا سے ایک اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا

Daily Rehbar دسمبر 1, 2019
cricket

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جب پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور اسے 493 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، کریز پر بابر اعظم اور یاسر شاہ موجود تھے۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان کے باقی ماندہ کھلاڑی بھی خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جلد ہی پویلین لوٹ جائیں گے لیکن اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔194 رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، بابر اعظم نے 95 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی بھی آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد عباس نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی اور وکٹ بچاتے ہوئے یاسر شاہ کو کھیلنے کا موقع دیا۔

یاسر شاہ اور محمد عباس نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اسی دوران یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

281 رنز پر محمد عباس کی مزاحمت دم توڑ گئی ، وہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن یاسر شاہ کے ساتھ مل کر انہوں نے 87 قیمتی رنز جوڑے، ان کی شراکت سے یہ ٹاپ آرڈر کو بیٹنک کا بھرپور سبق سکھایا۔

عباس کے بعد موسیٰ خان نے یاسر شاہ کا ساتھ دینے کی ٹھانی لیکن 302 رنز پر یاسر شاہ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 113 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

بابر اعظم اور یاسر شاہ کی دلکش اننگز کے باوجود پاکستان فالو آن سے بچ نہ سکا اور اسے پہلی اننگز میں 287 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

فالو آن کے بعد دوسری اننگز

پاکستان نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 287 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو شان مسعود اور امام الحق میدان میں اترے، 2 رنز پر امام الحق اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ کپتان اظہر علی بھی 11 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔20 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے۔ امپائرز نے بارش کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیاتو پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھے۔ کریز پر شان مسوعد اور اسد شفیق موجود تھے۔ پاکستان کو اننگز کی ہزیمت سے بچنے کے لیے مزید 248 رنز درکار ہیں۔

ایک اور رسوا کن ریکارڈ پاکستان کا منتظر

2  میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی ہار جاتا ہے تو اسے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایک اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان وہ ٹیم بن جائے گی تو میزبان ٹیم سے مسلسل 14 ٹیسٹ ہاری ہو۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کون سا کھانا انسان کو موٹا نہیں کرتا، ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
Next: حفیظ کی فرقہ وارانہ سوچ کھل کے سامنے آرہی ہے: جاوید منوآ

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.