Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف بھارت کی جیت کی خواہش نظر نہیں آئی، محمد حفیظ

Daily Rehbar جون 15, 2020 1 minute read
2050984-hafeeze-1592224144-571-640x480

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ عالمی کپ 19 میں انگلینڈ اور بھارت کا میچ مجھے مختلف لگا تھا، میچ میں بھارت کی جانب سے کامیابی کی خواہش نظر نہیں آئی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں سینئر بلے باز کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں انتخاب پر بہت خوش ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا، کوشش ہوگی ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کروں، ضرورت پڑی تو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کے لیے خدمات حاضر ہوں گی اور کسی کے کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑوں گا، جب تک سمجھا پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا، اگلے عالمی کپ میں شرکت بھی خواہش ہے،عالمی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟
محمد حفیظ نے کہا کہ حالات اور قوانین کی وجہ سے کرکٹ کی خوبصورتی ختم ہو گئی ہے تاہم کرکٹ کی بہتری کے لیے ترامیم کو قبول کرنا ہوگا، گیند چمکانے سے روکنے کی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ 19 میں انگلینڈ اور بھارت کا میچ مجھے مختلف لگا تھا، میچ میں بھارت کی جانب سے کامیابی کی خواہش نظر نہیں آئی تھی، مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کو ایونٹ سے نکالنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر ہارا یا نہیں البتہ میچ میں انگلینڈ اور بھارت دونوں کی جانب سے جیت کی کوشش نہیں کی گئی اور عالمی کپ میں پاکستان اپنی غلطیوں کی وجہ سے باہر ہوا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

 

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: برطانیہ میں امریکا کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
Next: قدیم مگرمچھ دونوں ٹانگوں پر بھی چلا کرتے تھے، ماہرین

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.