222

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے 4 نکاتی پلان پیش کردیا

کراچی: سابق اوپننگ بیٹسمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے 4 نکاتی پلان پیش کردیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک لیول پر پچزکا معیار بہت ہی خراب ہے، جب تک اچھی پچز نہیں بنیں گی ٹاپ کلاس مقابلے نہیں ہوسکتے، آپ کا جتنا مرضی بڑا مقصد ہو مگر جب تک پچز پر توجہ نہیں ہوگی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں انھوں نے کہاکہ پہلے یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ آپ کو ریجنل ٹیمیں رکھنا ہیں یا پھر پروفیشنل آرگنائزیشنز کی جانب واپس لوٹنا ہے، اس کے بعد اپنی پوری توجہ ان ٹیموں پر مرکوز کریں، غیرملکی اسٹارز کو مدعو کریں، سیزن کے آغاز سے قبل ہی تمام مقابلوں کا شیڈول شائع کرانا چاہیے تاکہ شائقین کو پہلے سے ہی آگاہی حاصل ہو۔ اسی طرح کرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بہتر اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں