Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 5 پر’فل اسٹاپ‘ لگنے کا امکان بڑھ گیا

Daily Rehbar جولائی 25, 2020
2062337-psl-1595623365-208-640x480

کراچی: پی ایس ایل5 پر ’’فل اسٹاپ‘‘لگنے کا امکان بڑھ گیا، فرنچائزز کو اب اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ بقیہ 4 میچز نہیں ہو سکیں گے، دوسری جانب بورڈ ستمبر میں حتمی فیصلے کا کہہ چکا، اس کی وجہ اگست میں بینک گارنٹی کا حصول ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس پہلی بار مکمل لیگ پاکستان میں شیڈول کی گئی، مگر30میچز کے بعد ایونٹ کوکورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑ گیا،آخری چند میچز خالی گراؤنڈز پر بھی کھیلے گئے۔ گذشتہ دنوں پی سی بی نے فرنچائزز سے رائے طلب کی تھی کہ بقیہ میچز کرائے جائیں یا پانچویں ایڈیشن کو یہیں ختم کر دیں۔

4میچز سے بہت کم آمدنی کا امکان ظاہرکیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق ایونٹ کا اختتام تقریباً یقینی ہے،بورڈ نے17 سے20 نومبر یا دسمبر کے اوائل کی 2 ممکنہ ونڈوز بتائی تھیں مگر اس دوران غیرملکی کرکٹرز کی دستیابی اور پاکستان میں کورونا کا خاتمہ یقینی نہیں ہے، پی سی بی تو تربیتی کیمپ کیلیے بھی بائیو سیکیور ماحول تشکیل نہیں دے سکا تھا۔
چیئرمین احسان مانی فرنچائزز سے گذشتہ میٹنگ میں واضح کر چکے کہ یو اے ای میں مقابلے نہیں کرائے جائیں گے،براڈ کاسٹر سے معاہدہ بھی پاکستان میں میچز کا ہے، ایسے میں اب ایسا نہیں لگتا کہ میچز ہوں گے،ذرائع کے مطابق بورڈ حکام بھی جانتے ہیں کہ میچز کرانا ممکن نہیں، اعلان میں تاخیر کا سبب آئندہ ماہ اگلے ایڈیشن کی بینک گارنٹی لینا ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ نامکمل ایونٹ سے کہیں فرنچائز نقصان کا کہہ کرکسی ریلیف کا مطالبہ نہ کر دیں،اس لیے پہلے فیس لینے کا پلان بنایاگیا ہے،حتمی اعلان کے بعد اکاؤنٹس کو حتمی شکل دی جائے گی، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کو چیمپئن قرار دینے یا بغیر فاتح کے اختتام کا فیصلہ ٹیموں کی مشاورت سے ہوگا۔

بشکریہ ایسکپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری نوجوان شہید
Next: خود پسند افراد اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتے

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.