Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کرسیریز کا آغاز کریں گے، اظہر علی

Daily Rehbar اگست 4, 2020
2065298-azharali-1596537616-720-640x480

اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مانچسٹر سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان، مشتاق اور مصباح الحق کی رہنمائی حاصل ہے لیکن وہ ہم پر فیصلے مسلط نہیں کرتے،بطور کپتان کوئی دقت محسوس نہیں کرتا، میری ذاتی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا،اس کا احساس ہے، محنت کررہا ہوں۔

اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق اور میری کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی، کورونا کیساتھ چلنا پڑے گا، کرکٹرز کھیلنا چاہتے تھے، دونوں بورڈ نے سیریز کا فیصلہ کیا، سب نے کیمپ کا لطف اٹھایا،انگلش ٹور مشکل ہوتا ہے لیکن ماضی کی عمدہ کارکردگی کا حوصلہ ملے گا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں تجربہ زیادہ ہے،ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، ٹیسٹ میں کسی شعبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اچھا ٹوٹل کریں تو بولنگ میں اتنے وسائل ہیں کہ میچ جیت سکیں، اسپن کا رول اہم ہوگا، یاسر شاہ کئی بار اپنی افادیت ثابت کرچکے، دو اسپنرز کیساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔جیسی بھی کنڈیشنز ہوں، اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے، بولنگ میں تجربہ کم لیکن پرجوش اور باصلاحیت بولرز بہتری کارکردگی دکھانے کیلیے تیار ہیں، کوئی خوف لیے بغیر جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: امریکا کو ٹک ٹاک چرانے نہیں دیں گے اور نہ کسی دباؤ میں آئیں گے، چين
Next: کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی، بدن کو سوچ سے زیادہ متاثرکرسکتی ہے

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.