Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نا جیتنے پر افسوس ہے، مصباح الحق

Daily Rehbar ستمبر 7, 2020
2077568-misbahulhaqnew-1599472897-593-640x480

لاہور: چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نا جیتنے پر افسوس ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ جیتنے کا پچھتاوا ہے، انگلینڈ کا دورہ بہت اہم تھا کیونکہ کرکٹ کئی مہینوں تک بند تھی، بطور ٹیم اور کوچ اس سیریز کے ہارنے پر افسوس رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 کھلاڑی تیاری کے بغیر گئے تھے، اس کے باوجود مجموعی طور پر کارکردگی قدرے بہتر ہی رہی جب کہ غیر معمولی صورتحال میں دورہ کرنے پر انٹرنیشنل میڈیا نے ہماری ٹیم کو سپورٹنگ ٹیم کہا جو مثبت چیز ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ حیدرعلی کو بھی ہم ہی لائے، سینئرز اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے آرہے تھے، حیدر کے بیٹنگ نمبر کی وجہ سے انہیں پہلے نہیں کھیلا سکے، حفیظ جب اعتماد میں دکھائی دیے تو ان کو موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کہا جاتا ہے پاکستان کے پاس فائر پاور نہیں، ہم نے 2 میچز میں 190 سے اوپر سکور کیا، بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم چیزیں آہستہ آہستہ مزید بہتر ہوں گی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے مجموعی طور پر اپنے وژن پر نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنا ہے، جیسی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اس کے باوجود رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بہت زیادہ مصروف تھا، بطور سلیکٹر ملک میں ڈومیسٹک معاملات میں نہیں دیکھ سکتا تھا، ندیم خان کے ساتھ بیٹھ کر اب معاملات زیر بحث لاؤں گا، ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کے لیے کوچز کی تعیناتی بھی ضروری تھی۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جو مین کردار تھا اوپر جانے کا اس میں شاداب، فخر، حسن کا کردار تھا، ٹاپ پرفارمر کھلاڑیوں کی انجریز کے بعد ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا، ہماری اینالسٹ خامیوں اور کوتاہیوں کو نوٹ کررہے ہیں، ٹیم میں ناتجربہ کاری بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوگی، چھوٹی چھوٹی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ہے، جب نتائج آپ کے حق میں نہیں آتے تو قدرتی طور پر افسوس ہوتا، ہمیشہ جب ہم لیڈ کررے ہوتے تھے تو بارش آجاتی تھی۔

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ بابر اعظم پاورفل ہے، بطور کپتان اپنے فیصلے خود کرتا ہے، 2 نوجوان بولرز کے ساتھ محمد عامر کو بطور سینیئر میدان میں اتارا گیا تھا جب کہ محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب کی پرفامنس ایسی ہے کہ ورلڈکپ تک چل سکتے ہیں، 40 سال عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ورلڈ کپ تک بہترین 15 ہمارے سامنے ہوں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: فلسطین کا مستقل اور منصفانہ حل چاہتے ہیں،سعودی فرمانروا کا ٹرمپ کو فون
Next: ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.