Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی، سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن

Daily Rehbar اکتوبر 12, 2020
2092090-kpteam-1602513307-448-640x480

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 21ویں میچ میں فخر زمان کی نصف سنچری اور مصدق احمد کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آل راؤنڈر محمد عمران 48 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 6 چوکے اور2 چھکے لگائے۔ سیکنڈ الیون میں عمدہ کارکردگی کی بدولت فرسٹ الیون اسکواڈ میں جگہ بنانے والے زین عباس 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے جنید خان نے 2، شاہین شاہ آفریدی، ارشد اقبال،مصدق احمد، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو خیبرپختونخوا کے اوپنر فخر زمان نے 34 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان کے 12 رنز پر پویلین واپس لوٹنے پر بائیں ہاتھ  کے اوپنر نے محمد حفیظ کے ہمراہ 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ 17 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے اختتامی اوورز میں مصدق احمد نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔شعیب ملک بھی 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سدرن پنجاب کے عامر یامین اور محمد الیاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ میں پانچویں کامیابی نے خیبرپختونخوا کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کردئیے ہیں جب کہ ایونٹ کے 7 میں سے 6 میچز ہارنے کے بعد سدرن پنجاب کے لیے فائنل فور میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے فخر زمان کاکہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹسمین کے ساتھ ساتھ باؤلرز دونوں کے لیے سازگار ہے، جو شعبہ بھی محنت کرتا ہے اسے اس پچ سے مدد ملنا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے آج کے میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، امید ہے  کہ ایونٹ کے  بقیہ میچوں میں یہ تسلسل برقرار رہے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات متوقع
Next: بجلی اور مقناطیسی طاقت سے ذیابیطس کا علاج

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.