161

پی سی ایل 5 کے بقیہ چارمیچزکویقینی بنانے کے لیے میٹنگزکا آغاز

لاہور: پی سی بی حکام اورپی ایس ایل فرنچائزرنے پی سی ایل فائیوکے باقی ماندہ چارمیچزکو یقینی بنانے کے لیے میٹنگز کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کی کنفرمیشن کے ساتھ کوویڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کارپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرنچائزر نمائندگان نے چودہ، پندرہ اور سترہ نومبرکوشیڈول میچز کو یقنی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

سپرلیگ کے حوالے سے اہم اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں بلایا جائے گا، جس میں پی ایس ایل فائیو کے میچزکے مستقببل اور فنانشل ماڈل پراہم پیش رفت کا امکان ہے۔

بشکریہ ایکپسیریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں