170

پاکستان نے زمبابوے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کوتین میچوں کی سیریز میں0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی۔

قومی ٹیم  نے 135 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کیا، پاکستان کی طرف سے حیدر علی 66 جب کہ بابر اعظم 51 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں