Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Daily Rehbar دسمبر 6, 2020 1 minute read
2113603-faraz-1607237424-618-640x480

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی مشاورت کے بعد اسکواڈزکو حتمی شکل دی۔ 17 دسمبر سے وانگرائے میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف شروع ہونے والے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

The 18-player men’s national squad for the three T20Is against New Zealand!#NZvPAK #HarHaalMainCricket
More: https://t.co/6gwgtwCtnU pic.twitter.com/VxYjwT6mP1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2020

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ رہنے والے روحیل نذیر،فخر زمان اور ظفر گوہر کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

روحیل نذیر اور ظفر گوہر نیوزی لینڈ اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے جب کہ تیز بخار کی وجہ سےنیوزی لینڈ کے لیے سفر نہ کرنے والے فخر زمان پہلے ہی ٹور سے آؤٹ ہوچکے۔ دوسری جانب شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تو تھے مگر ان دونوں کھلاڑیوں نے سیریز کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا تھا۔

16-player Pakistan #Shaheens 🦅 squad for the four-day match against New Zealand ‘A’ #HarHaalMainCricket

More: https://t.co/6gwgtwCtnU pic.twitter.com/stbKxUr5nK

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2020

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر عماد وسیم اور محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔ عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جب کہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ دنیا کے ہر مایہ ناز ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے کہ جہاں وہ کھیل کے آغاز سے قبل اپنی تیاری مکمل کرسکے، ہم عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم ایسے میں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ بعض قواعد و ضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی ٹوئنٹی کی چھٹی بہترین ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں کے پیچھے کھڑے ہیں اور ہم ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، ان کھلاڑیوں کوبھی اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور یقین کرنا ہوگا۔

اُدھر قومی ٹیسٹ کرکٹرز یا وہ کھلاڑی جو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں وہ اس دوران پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے تیاری کا آغاز کریں گے۔ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

اعجاز احمد، ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز:

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف واحد چار روزہ میچ اورپھر اس سے قبل متعدد پریکٹس سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی تیاری میں ان کی بھرپور معاونت بھی کرنا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ایران سے جوہری معاہدہ بحال کرنے سے قبل امریکا خلیجی ممالک سے بھی مشاورت کرے، سعودی عرب
Next: ذیابیطس کے مریضوں کو سب سے پہلے کووِڈ 19 ویکسین دی جائے، ماہرین

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.