Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست؛ سیریز نیوزی لینڈ کے نام

Daily Rehbar دسمبر 20, 2020 1 minute read
2119722-nzvspak-1608451366-103-640x480

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، کپٹل 11 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے پویلین واپس لوٹے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ٹیم سیفرٹ کا ساتھ دیا اور مزید کسے نقصان کے بغیر پاکستان کو شکست دے دوچار کیا۔ کپتان ولیمسن 57 اور سیفرٹ 84 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا، اس بار اوپننگ کے لیے حیدر علی اور محمد رضوان کو چنا گیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی کو 8 اور پھر عبداللہ شفیق کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھی دیا۔

محمد رضوان 20 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پچھلے میچ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے کپتان شاداب خان ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

بعد ازاں تجربہ کار محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشدل شاہ کی ساتھ اچھی شراکت قائم کی، اس دوران حفیظ نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جب کہ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئش سوڈی اور جیمی نشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حیران کن طور پر پچھلے میچ کے کپتان اور مین آٖف دی میچ جیکب ڈفی کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ کیوی اسکواڈ میں مارک چیمپن، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹر کی جگہ کائل جمیسن، ٹم ساوتھی، ٹرینٹ بولٹ اور کپتان ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، کائل جمیسن، اسکاٹ کوگلین، آئش سودی، ٹم ساوتھی، اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی ممالک نے برطانیہ کی پروازیں معطل کردیں
Next: برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.