Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 18, 2024 1 minute read
2724728-pakveng-1729230874-943-640x480

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

چوتھا روز

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرا روز

پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11، صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناسکے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 239 رنز بنائے، جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو کل دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، قومی ٹیم نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے آضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں۔

بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز سے کل اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق
Next: پی ٹی اے کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ آئی فون 16 کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.