248

چین کی آئی ٹی کمپنی نے نیا فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا، صارفین کو بے صبری سے انتظار

چین کی آئی ٹی کمپنی ہواوے نے نیا فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہواوے نے نیا فولڈنگ اسمارٹ فون میٹ ایکس ایس لانچ کیا ہے، جب کہ اس سے قبل میٹ ایکس کے نام سے 8 انچ کا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون مارکیٹ میں لایا گیا تھا۔ جس کی مارکیٹ میں قیمت 2000 امریکی ڈالر تھی۔

ہواوے کے مطابق نئے میٹ ایکس ایس کا ڈیزائن پرانے والے ماڈل سے ملتا ہے، تاہم نئے ماڈل کی ڈسپلے کوالٹی پرانے سے بہتر ہے۔ نئے اسمارٹ فون میں گوگل کا لائنسس شدہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم موجود نہیں ہوگا.
امریکا کی ہواوے کمپنی کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی کے بعد گوگل کا آپریٹنگ سسٹم ہواوے کے میٹ ایکس ایس میں استعمال نہیں ہوسکا ہے۔

نئے فون سے متعلق منعقد کی جانے والی تقریب کو کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گیا تھا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے فون کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں صارفین کو نئے فون کے فیچرز سے آگاہ کیا گیا۔

اسمارٹ فون کے علاوہ ہواوے نے نیا اسپیکر، 14 انچ میٹ بک ایکس پرو اور 15 انچ میٹ بک ڈی بھی لانچ کیا ہے۔ تاہم امکان ہے کہ اس کی فروخت پابندی کے باعث امریکا میں نہیں ہوسکے گی۔ فی الحال ہواؤے کی جانب سے صورت حال پر کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں