Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کا اپنےنئے فون نوٹ 20 سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ

Daily Rehbar اگست 6, 2020 1 minute read
2066104-samsungnote-1596694992-439-640x480

سام سنگ نے نوٹ 20 سیریز کے دو نئے فون سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا لانچ کردئیے ہیں اور اپنے فونز سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے جو آپ کی جیب میں سما جائے گا۔

سام سنگ نوٹ 20 سیریز کے اسمارٹ فونز  کے بارے میں کافی عرصے سے باتیں کی جارہی تھیں اور بالآخر سام سنگ نے اپنے نئے فونز متعارف کرائیے۔ نوٹ 20 تین  خوبصوت رنگوں برونز، مسٹک گرین اور مسٹک گرے  اور نوٹ 20 الٹرا مسٹک برونز، مسٹک بلیک اور مسٹک وہائٹ کے خوبصورت کلرز میں لاچ کیے گئے ہیں۔

ڈسپلے

سام سنگ کی جانب سے متعارف کیے گئے گیلکسی نوٹ 20 کا ڈسپلے 6.7 انچ اور گیلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا ڈسپلے سائز 6.9 انچ ہے۔ جب کہ نوٹ 20 میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری اور نوٹ 20 میں الٹرا میں 4500 ایم ایے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

فاسٹ چارجنگ

سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فونز میں 25 واٹ کا فاسٹ چارجنگ سسٹم دیا ہے ۔ سام سنگ دعویٰ کرتا ہے کہ ان فونز کی بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 0 سے 50 فیصدتک چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سام سنگ نوٹ 20 الٹرا میں 15 واٹ کی فاسٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

کیمرہ

 نوٹ 20

سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 سیریز کے دونوں فونز میں بیک پر تین کیمرے اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ نوٹ 20 کا مرکزی کیمرہ 12 میگا پکسل، دوسرا کیمرہ الٹراوائڈ اینگل بھی 12 میگاپکسل اور تیسرا کیمرہ ٹیلی فوٹو 64 میگا پکسل  ہے۔ سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہےجو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

نوٹ 20 الٹرا

سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 الٹرا میں بھی بیک پر تین کیمرے اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی کیمرہ 108 میگا پکسل ، الٹرا وائڈ کیمرہ 12 میگاپکسل اور تیسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی 12 پکسل کا ہے۔ نوٹ 20 الٹرا کا فرنٹ کیمرہ10 میگا پکسل ہے۔ جب کہ دونوں فونز سے 8k ویڈیوز بنائی جاسکیں گی۔  دونوں فونزمیں اسنیپ ڈریگن 865 پلس کا پراسیسر دیاگیا ہے۔

میموری

سام سنگ گیلکسی کے نوٹ 20  اسمارٹ فونز میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جب کہ نوٹ 20 الٹرا میں 12 جی بی ریم 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بار دنوں فونز میں ایس پیش بھی پہلے سے بہتر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کو ایس پین استعمال کرنے پر بالکل ایسا تجربہ ہوگا جیسے وہ کاغذ پر لکھ رہا ہوگا۔

قیمت

سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 (999.99) ڈالرز کی قیمت  تقریباً ایک لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد سے شروع ہوگی۔ جب کہ سام سنگ نوٹ 20 الٹرا کی قیمت ایک ہزار 299 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی۔ ان دونوں اسمارٹ فونز کی پری بکنگ آج یعنی 6 اگست سے شروع ہوجائے گی۔ جب کہ یہ فونز مارکیٹ میں 21 اگست سے دستیاب ہوں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مون سون کے موسم میں ہونے والے 5 انفیکشن اوران کا علاج
Next: پنجاب حکومت کا انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.