Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

مون سون کے موسم میں ہونے والے 5 انفیکشن اوران کا علاج

Daily Rehbar اگست 6, 2020
2065322-infection-1596540529-810-640x480

حقیق کے مطابق کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں مون سون کے موسم میں وائرل انفیکشن کے ہونے کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔ ہوا میں نمی کی زیادہ مقداربیکٹیریا اورانفیکشن کو پنپنے میں مدد دیتی ہے۔

ایسے ہی پانچ انفیکشنزہیں جن کا مون سون کے موسم میں زیادہ پنپنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے انسان جلدی متاثربھی ہوجاتے ہیں۔

ڈائیریا

مون سون کے موسم میں اگرکھانے پینے کی اشیاء کو مناسب طریقے سے نہ رکھا گیا ہوتو ان میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جوڈائیریا کا سبب بنتے ہیں۔ اس انفیکشن کے بچاؤکا طریقہ ہے کہ گھرکا پکا ہوا کھانا کھایا جائے اورکھانے میں کسی بھی فنگس یا کیڑے کی جانچ پڑتال کی جائے، ساتھ ہی ساتھ کھانا پکانے سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کواچھی طرح پانی سے دھویا جائے۔

ہیضہ

یہ پانی سے پیدا ہونے والا انفیکشن ہے اورمون سون کے موسم میں یہ عام ہوجاتا ہے۔ اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جسم میں پانی کی مقداربڑھانے کے لیے ہائیڈریٹڈ رہیئے جب کہ صاف ستھرا کھانا کھانے سے اس انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔

سردی اورفلو

اس سیزن کے دوران وائرل ہونے والی عام بیماریوں میں سے ایک سردی اورفلو ہے۔ اس موسم میں ہم سب کم ازکم ایک باریا اس سے بھی زیادہ بیمار ہوجاتے ہیں۔

اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے کہ سردی اورفلو والے لوگوں سے براہ راست رابطہ نہ رکھیں۔ اگرخاندان کے کسی فرد کو یہ انفیکشن ہوبھی جاتا ہے تو اس فرد کو علیحدہ تولیا اوربرتن استعمال کرنے چاہیئں جب کہ ہاتھ بھی کثرت سے دھونے چاہیئں۔

ٹائیفائیڈ

ٹائیفائیڈ بخارسالمونیلا ٹائفی کی وجہ سے ہونے والی ایک بیکٹیریل بیماری ہے اورمون سون کے موسم میں یہ عام ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری بخارکا سبب بن سکتی ہے جب کہ جلد کو زرد اورجگرکومتاثرکرتی ہے۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے کہ صاف پانی پیا جائے اورباہرسے پانی پرمبنی کھلا کوئی بھی مشروب نہ پیا جائے۔

ڈینگی

موسلا دھاربارش سے پانی جمع ہوجاتا ہے جومچھروں کے لئے بہترین نسل کا کام کرتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گھرکے گردونواح میں کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں اس کے ساتھ ساتھ پوری آستین والے کپڑے پہننا بھی اپنے آپ کومچھر سے بچانے کے آسان طریقے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ
Next: سام سنگ کا اپنےنئے فون نوٹ 20 سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.